سینئر قانون دان نے اٹارنی جنرل کا منصب قبول کرنے سے معزرت کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کے وکیل (اٹارنی جنرل) اشتر اوصاف کے استعفے کے تین ہفتے گزر جانے کے باوجود یہ اہم ترین قانونی منصب خالی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ نامور قانون دان منصور عثمان اعوان نے بھی اٹارنی جنرل پاکستان بننے سے معذرت کر لی۔ حالانکہ صدر مملکت ان کی تعیناتی کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ ذرائع نے نئے اٹارنی جنرل پاکستان کی تعیناتی کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصور عثمان اعوان نے ذاتی وجوہات کے باعث یہ عہدہ لینے سے معذرت کی ہے۔

منصور عثمان اعوان کی معذرت کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے باوجود منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا۔ اشتر اوصاف کے استعفے کے بعد صدرِ پاکستان نے 24 دسمبر 2022ء کو منصور عثمان کی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں