عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کی قومی اسمبلی کے تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق عمران خان این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 239 کورنگی اور این اے 45 کرم سے کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تاخیر سے جمع کرائے گئے انتخابی اخراجات کو درگزر کر دیا اور تحریکِ انصاف کی استدعا منظور کر لی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close