الیکشن کمیشن کا مقرر کردہ نگران وزیر اعلیٰ حتمی ہوتا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کر دے تو فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے کردار کے حوالے سے سوال کے جواب میں کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کرنا ہوتا ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرنا لازمی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں