پاکستان کے ایک حصے میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے ضلع خاران میں اب سے کچھ دیر پہلے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی20 کلومیٹر تھی۔ ٹیکنیکل تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ اس حوالے سے امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close