حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی۔وفاقی حکومت کی درخواست پر اِن چیمبر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کی۔سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ شہباز گل نے درخواست میں اپنے جرم کو دہرایا ہے، شہباز گل کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close