ایم کیو ایم رہنما کا ایک بار پھر وفاقی حکومت چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ اصولی طور پر ایسی مخلوط حکومت چھوڑ دینی چاہئیے۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق میئر کراچی فاروق ستار نے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے ون وے ٹریفک رہا ہے،ملکی استحکام ،ڈالر کو لگام دینی ہو۔

قومی مفاد کی جب بھی بات آتی ہے تو سب کی نگاہ کراچی پر ہوتی ہے پھر حکومت بنانے اور گرانے کے لیے ایم کیو ایم کی ضرورت پڑتی ہے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔اب اگر اعتماد کے ووٹ کے لیے وفاق یا ن لیگ آئیگی تو ان سے سوال ہوگا کہ ہم کیوں آپ کا ساتھ دیں؟ تسلی بخش جواب ملے گا تو ساتھ دیں گے۔قبل ازیں فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لیے اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی لیکن اگر اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے آئے تو ہم ضرور سوال کریں گے کہ کیوں ووٹ دیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ کر کے الیکشن میں حصہ لیا، کراچی کی 70 سیٹیں کم کر دی گئی ہیں،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمارے مؤقف کو تسلیم کیا تھا، صوبائی حکومت نے تسلیم کیا کہ ہماری 53 سیٹیں کم کی گئی ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گھروں سے باہر نہیں نکلے۔

لوگوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، آج ہم نے لوگوں کے اعتماد کو بحال کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پاکستان کی سیاست میں اہم رول رہا ہے ،آج بھی متحدہ کے اتحاد سے ہی وفاقی حکومت قائم ہے اور ہمارا اتحاد قوم و ملک کے لئے ہے ،اگر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم کارکنوں کو کیا جواب دیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں