نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی ا ین آئی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک ہفتے میں اور نوازشریف ایک مہینے میں وطن واپس آ رہے ہیں، نوازشریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ پر جاؤں گا، نگران وزیر اعلیٰ پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا۔

انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی کی مجھ سے ون ٹوون ملاقات میں ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے، وہ عمران خان کو اسمبلی نہ توڑنے پر قائل کرلیں گے۔نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر اتفاق رائے کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے پرویزالٰہی اور ملک احمد خان دونوں نے ایک دوسرے کے نام مسترد کر دیئے۔ انہوں نے جنرل الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہی ہونے چاہئیں، گورنرراج کے نفاذ پر سنجیدگی سے کبھی بھی غور نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک ہفتے میں اور نوازشریف ایک مہینے میں وطن واپس آ رہے ہیں، نوازشریف کا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ پر جاؤں گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر رپورٹ سے لندن ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے، وزیر داخلہ ملاقات میں قائد مسلم لیگ ن کو ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں انتخابات سے متعلق پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کا معاملہ زیر غور آئے گا جبکہ نواز شریف پنجاب کے محاذ پر ناکامی کی وجوہات بھی دریافت کریں گے۔ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے سلسلے میں نواز شریف نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کو لندن طلب کیا ہے۔رانا ثناء اللہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کو اعتماد میں لیں گے جبکہ رہنماؤں میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ پر گفتگو ہو گی۔

وزیر داخلہ کو سیاسی صورتحال پر اہم ٹاسک دئیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق اور خواجہ آصف سے بھی سیاسی امور پر مشاورت کی۔قبل ازیں رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں،عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی، ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی10سے 12لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close