عوام پرایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافےکا اشارہ دے دیا۔سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا مگر یہ بوجھ خزانے پر آرہا ہے اس لیے قیمت میں ہر صورت اضافہ کیا جانا چاہیے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نےگھریلونیٹ ورک میں توسیع پرگیس قلت کے سبب پابندی لگائی،گیس کےاضافی کنکشن مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پر دے سکتے ہیں جو بہت مہنگی ہے۔تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جو دو تین روز حکومت کے رہ گئے ہیں اس میں اور کتنا اضافہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close