پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والے ارکان کو خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) پارٹی کا ساتھ دینے والے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے تمام ڈویژنز پر پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دئیے۔پارٹی کا ساتھ دینے والے سابق ارکان پنجاب اسمبلی کو ٹکٹ کا گرین سگنل مل گیا۔

جن ارکان کو ٹکٹ کا سگنل دیا گیا ہے انہیں انتخابی مہم کہ بھی ہدایت کر دی گئی، لاہور اور گجرانوالہ کے پارلیمانی بورڈز کو اکٹھا کر دیا گیا۔پارلیمانی بورڈ میں محمود الرشید ، حماد اظہر اور یاسمین راشد سمیت 5 رہنما شامل ہیں۔گوجرانوالہ کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹری شامل ہوں گے۔پارلیمانی بورڈ اسمبلی کی ہر نشست پر 4 سے 5 امیدوار تجویز کریں گے۔جو امیدوار پہلے الیکشن جیت چکے ہیں ان کا ٹکٹ کسی اور کو نہیں دی جائے گا۔ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کا مینڈینٹ صرف موزوں امیدواروں کو تجویز کرنا ہے۔ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کے پاس امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا اختیار نہیں ہوگا۔ٹکٹوں کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی صدرمحمد شہبازشریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ انشاءاللّٰہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی صدر محمد شہبازشریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔نوا شریف نے کہا کہ الیکشن کیلئے پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری اور قوت سے آگے بڑھیں۔

انشاءاللّٰہ فتح پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہوگی ۔جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، قانونی ماہرین اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لیا جائے، جبکہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان میں مقررہ وقت پر ہی انتخابات ہوں گے، اجلاس میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار نہیں ہوگا۔ اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں جانے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close