مالی ذخائر 4 ارب ڈالر رہ گئے، حیران کن دعویٰ

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، (ن)لیگ اور پی ڈی ایم نے معیشت کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کہہ رہی ہیں ہمارے پاس تیل منگوانے کے پیسے نہیں، ہر چیز مہنگی ہوتی چلی جا رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے کم رہ گئے ہیں، ابھی آپ نے اربوں ڈالر کی قسطیں واپس کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، عمران خان مستقبل کا وزیراعظم ہے، اب بات پولیٹیکل انجینئرنگ سے آگے چلی گئی ہے، پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں۔حماد اظہر نے کہا کہ کراچی کے الیکشن کو پیپلز پارٹی نے ایک مذاق ہی بنا لیا تھا، ان کو معلوم ہے عوام فیصلہ کرچکے ہیں، ہم انہیں فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے، قومی اسمبلی میں بھی ان کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں