ق لیگ کی تحریک انصاف میں ضم ہونے کی خبریں ، چودھری سالک حسین میدان میں آگئے ،بڑا اعلان کر دیا

لاہور ( پی این آئی) مسلم لیگ (ق) کے رہنما وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا ہے کہ (ق) لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی،اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا۔مسلم لیگ (ق) کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کی (ق) لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔

وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ پرویزالٰہی بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں، جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے پارٹی کی پہچان اورعزت ہے۔سالک حسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی، چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں (ق)لیگ کہیں ضم نہیں ہورہی، اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتا ہے تو ایک گروپ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں