راولپنڈی میں وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کر دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی )راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کر دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس کے مطابق مقتول وکیل شیخ عمران صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکلالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے

قتل کیا اور فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کے لیے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close