کابل (پی این آئی) مسلح افراد نے افغان کی سابق قانون ساز اور ان کے ایک محافظ کو دارالحکومت کابل میں رات کے وقت ان کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خاتون مرسل نبی زادہ امریکی حمایت یافتہ حکومت میں افغانستان میں رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ 32 سالہ نبی زادہ کا تعلق مشرقی صوبے ننگرہار سے تھا اور وہ 2018 میں کابل سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ نبی زادہ کو اس کے ایک محافظ کے ساتھ ان کے گھر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس حملے میں سابق رکن اسمبلی کا ایک بھائی بھی زخمی ہوا۔ یہ حملہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں