پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی اگلے ہفتے توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی سمری منگل کے روز بھیجی جائے گی، تحریک انصاف اگلی بار پھر دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئے گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب بھی کیا ۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی پہلے ہی تحلیل ہوچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد گورنر کو سمری ارسال کی تھی تاہم انہوں نے اسے منظور نہیں کیا جس کے بعد 48 گھنٹے گزرنے پر پنجاب اسمبلی گزشتہ شب از خود تحلیل ہوگئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں