آزاد کشمیر حکومت نےمہنگائی کی شکار غریب عوام پر آٹابم گرادیا ، 20 کلوآٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 1280 روپے سے بڑھا کر 1835 روپے مقرر

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے غربت،بےروزگاری اور مہنگائی کا شکار غریب عوام پر آٹابم گرادیا ۔20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی سرکاری قیمت 1280 روپے سے بڑھا کر 1835 روپے مقرر کر دی گئی۔ دووقت کی روٹی کیلئے ترسنے والے عوام فاقوں پر مجبور ہوگئے ۔آزاد کشمیر بازاروں اور تجارتی مراکز میں پاکستان کی ملوں سے آنے والا آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 2900 روپے میں فروخت ہو رہاہے جبکہ دوسری جانب آزاد کشمیر میں 1280 روپے میں فروخت ہونے والے 20 کلوگرام آٹے کے سرکاری نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر نے نئی قیمیت 1835 روپے مقرر کردی ہے

 


آزاد کشمیر میں سرکاری نرخوں پر عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑے پیمانے پر سمگل کیا جارہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آٹے کی سمگلنگ کو روکنے کے بجائے آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں