دارالحکومت آزاد کشمیر مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے بڑے پرچم لہرا دیئے گئے

مظفرآباد(آئی اے اعوان ) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے تفریحی مقام ساتھرا ہل ویو پارک پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے بڑےپرچم لہرا دیئے گئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب پرچم کشائی کے دوران پاکستان اور آزاد کشمیر کے 80 فٹ بلند 22 فٹ چوڑنے اور 15 اونچےپرچم لہرائے ۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے تنصیب پرچم منصوبہ کی تختی کی نقاب کشائی کی ۔ آزاد کشمیر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو گارڈ آف آنر اور پرچموں کو سلامی دی۔ ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے زیر اہتمام ساتھرا ہل ویو پارک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شہریوں اور سیاحو ں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں پر شہری اور سیاح مظفرآباد شہر کا نظارہ کر سکیں گے۔ پرچم کشائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرانے کا مقصد پاکستان اور کشمیر کے درمیان لازوال رشتوں کو مضبوط کرنا ہے

انکا کہنا تھا کہ مظفرآباد شہر کو درالحکومت کے شایان شان بنانے شہر کی خوبصورتی اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ کی کاوشوں کو سراہا وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سید اظہر گیلانی اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 15لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں