نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی، پارٹی رہنمائوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ممکنہ انتخابات، نوازشریف اپنی اور مریم نواز شریف کی واپسی پر تجاویز طلب کر لیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی عدم موجودگی کی وجہ سے پارٹی کو مسائل کا سامنا ہے۔مرکزی قیادت وطن نہ پہنچی تو آئندہ انتخابات میں ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

پارٹی ارکان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم مصروف ہیں جبکہ مریم نواز اور حمزہ شہباز ملک سے باہر ہیں۔اگر پارٹی قیادت ملک میں موجود ہوتی تو وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے وقت بھی صورتحال مختلف ہوتی۔ وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف پاکستان میں ہوں گے اور انتخابی مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرزاجازت دیں گے نوازشریف پاکستان آئیں گے، ہم سب ان کا انتظار کررہے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کویورپ جانے کی اجازت ہے پاکستان کی کیوں نہیں ۔تو (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ وہ یورپ کس غرض سے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، نواز شریف کے ساتھ تنظیم سازی پر بات ہوئی ہے، انہوں نے مریم نواز کو چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے، وہ جلد پاکستان آئیں گی اور ہم پورے ملک میں پارٹی کی تنظیم نو کا عمل شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اعتمادکا ووٹ لینے میں کامیابی پر نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کی صوبائی قیادت سے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ نوازشریف نے معاملے پر مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔رائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اعتماد کے ووٹ میں پی ٹی آئی اتحاد کو حاصل ہونے والی کامیابی پر جماعت کے صوبائی ذمہ داران سے ناراض ہے اوراستفسار کیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کو تو آگاہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کم از کم 7ناراض اراکین پی ڈی ایم سے رابطوں میں ہیں،ناراض اراکین کیسے ووٹنگ کے لئے پہنچ گئے، انہیں مینج کیوں نہیں کیا جا سکا۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close