خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار، حکم کب جاری کیا جائیگا؟

لاہور(پی این آئی ) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے گورنر پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار کئے بغیر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کی جائے گی، خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کا حکم جلد جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کی جائے گی، خیبرپختونخواہ اسمبلی تحلیل کا حکم جلد جاری کردیا جائے گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے اسمبلی توڑنے کی سمری تیار کرلی ہے، امید ہے گورنر پنجاب 48 گھنٹے کا انتظار کئے بغیر اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیں گے۔2018میں بھی ن لیگ معیشت کو تباہ کرکے گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازسے رابطہ کیا جا رہا ہے نگران حکومت کیلئے نام مانگے جائیں گے،امید ہے ایسے نام سامنے آئیں گے جو غیرجانبدار ہوں گے، امید ہے ایسے نام ہوں گے جو شفاف انتخابات کرانے کیلئے ہوں گے،وفاقی حکومت الیکشن سے کب تک بھاگ لے گی انتخابات تو کرانا ہوں گے، وقت ہے پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں الیکشن فریم ورک پر بات کریں۔

پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،سینیٹر شہزاد وسیم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر حکومت کیخلاف ایوان میں آواز اٹھائی جائے گی،موجودہ حکومت صرف بھیک مانگنے میں مصروف ہے،ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ اشتہایوں کی حکومت ہے جو اشتہارات میں نظر آتی ہے،ان کی معیشت اور کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے۔معیشت سیلاب اور دہشت گردی کے نام پر قرض لینے پر چلتی ہے تو ان کی بھول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ امداد نہیں قرض ہے آپ کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو ملکی مفاد میں تحلیل کرنے جا رہے ہیں،ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف انتخابات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close