پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بینکوں سے ڈالر نہ ملنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی تو سپلائی کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے تیل کی قلت پیدا ہونے کے خدشے پر وفاقی وزارت خزانہ کو خط ارسال کردیا ہے، خط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ایل سی وقت پر نہ کھلی تو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ بینکوں سے ڈالر نہ ملنے پر ایندھن کی قلت کے باعث اگر سپلائی متاثر ہوئی تو صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے 8 ہفتے لگ سکتے ہیں۔دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق ملک میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق 8 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک میں تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔8 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کی یومیہ اوسط پیداوار 71258 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں 71686 بیرل تھی۔ اسی طرح گیس کی یومیہ اوسط پیداوار 3424 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سے پیوستہ ہفتے میں 3326 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق اوجی ڈی سی ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34795 بیرول ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سے پیوستہ ہفتے 34822 بیرل تھی۔اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی پیداوار 754 ایم ایم سی ایف ڈی رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.5 فیصد کم ہے۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12786 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں پی پی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 12757 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی پی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداور 692 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 652 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔پی او ایل کے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5185 بیرول ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.7 فیصدکم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 5223 بیرول ریکارڈ کی گئی تھی۔ پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 69 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 70 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔ اسی طرح ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط پیداوار 801 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 730 بیرل تھی ۔ اسی طرح ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 873 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتے میں 832 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں