چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مزید بڑھ گئی

بیجنگ(پی این آئی )چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ بھارتی آرمی چیف منوج پانڈے نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال مستحکم ہے لیکن ڈھائی سال تک دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشرقی لداخ کے علاقے میں آمنے سامنے رہنے کے بعد غیریقینی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوج پانڈے نے کہاکہ دونوں ملکوں میں افواج اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے اور بھارت کی فوج بڑے پیمانے پر

اپنی تیاری کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کافی فوج موجود ہے۔ ہر سیکٹر میں افواج کی ریزرو تعداد بھی موجود ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہوں گا کہ صورتحال مستحکم اور قابو میں ہے تاہم غیریقینی بھی ہے۔ جنرل پانڈے نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعے کے باعث انڈین فوج کے لیے سپیئر پارٹس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ انہوں نے انڈیا کے ان ملکوں سے سامان پر انحصار کے حوالے سے بھی بات کی۔ انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہتھیاروں کے نظام خاص طور پر پارٹس، اسلحہ نہایت اہم ہے جس مسئلے سے ہم نے نمٹ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں