اعتماد کو ووٹ لینے کی منصوبہ بندی کتنے دن پہلے ہوئی تھی؟ شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف

راولپنڈی(پی این آئی)شیخ رشید کا تہلکہ خیز انکشاف۔۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ لینے میں کامیابی پر کہاہے کہ وزیرداخلہ نے تخت لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کا تابوت لے کرواپس آئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ آب ان کو سمجھ آجانی چاہیے کہ عمران خان کوسیاست آتی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ اعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلے کرلی گئی تھی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ن لیگ کی سیاست کوان کے شہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہے، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرےگااور عنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close