پنجاب اسمبلی کی تحلیل کو روکنے کیلئے نوازشریف نے ہدایات جاری کر دیں

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کی ہدایت کی ہے۔نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحرک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر آج ہی ارکان کے دستخط کرا لیے جائیں گے۔عدم اعتماد کے معاملے پر نواز شریف اور مریم نواز ن لیگ کی صوبائی قیادت پر شدید برہم ہو گئے۔ پارٹی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کم سے کم 7 پی ٹی آئی ارکان رابطوں میں ہیں،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعلٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نواز شریف نے استفسار کیا کہ ناراض ارکان کیسے ووٹنگ کے لیے پہنچے،مینج کیوں نہیں ہوا؟ رانا ثناء اللہ نے نواز شریف اور مریم نواز کو معاملے پر ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر مریم نواز فوری وطن واپس نہیں آتیں تو ن لیگ کو نقصان ہو گا، رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی فوری وطن واپس کی تجویز دے دی۔قبل ازیں بتایا گیا کہ مریم نواز کا نیا پارٹی عہدہ ملنے کے بعد پارٹی میں دوسرے درجے کی تجربہ کار قیادت میں کچھ بے چینی پائی جاتی ہے۔انہوں نے اس تقرری کے حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تقرری کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ تقرری مریم نواز پارٹی میں والد اور چچا کے بعد تیسری طاقتور شخصیت بن گئی ہیں۔

پارٹی کے سینئر عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ غیر جمہوری ہے اور اس سے پارٹی میں شریف خاندان کی گرفت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان سے باہر پارٹی کے شاید ہی کسی سینئر رہنما سے اس تقرری کے حوالے سے مشورہ کیا گیا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close