ن لیگ کو کب پتہ چلا تھا کہ انہیں شکست ہوگئی ہے؟ وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ سے قبل ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے ن لیگ کی قیادت نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی پر بھروسہ کیا، ن لیگ کی قیادت کوبتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے 12 ارکان غیرحاضرہوں گے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے ووٹ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 ارکان غیر حاضر رہے۔

3 پہلے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹنگ سے ایک گھنٹہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ ہار ہوگئی ہے، پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشے کا اظہار کیا تھا، رانا مشہود غصےمیں یہ کہہ کر ایوان سے چلے گئے کہ گیلری والوں سے پوچھیں۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ووٹنگ سے پہلے رانا مشہود طبیعت خراب ہونےکا بتاکر گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کو علم ہو چکا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 185 ارکان موجود ہیں، ن لیگ کی قیادت نے گورنر کو اپنی پالیسی سے آگاہ کر دیا تھا، گورنر پنجاب کے وکیل نے عدالت میں پرویز الہٰی کے 186 ووٹ لینے کی تصدیق کی جس کے بعد گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اپنا پرانا حکم واپس لےلیا۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ شب پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، انہوں نے 186ووٹ حاصل کیے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close