عمران خان کیساتھ ہوں، بیٹے کیخلاف الیکشن بھی لڑنا پڑا تو لڑوں گا، منحرف رکن خرم لغاری کے والد کا بڑا اعلان

مظفر گڑھ (پی این آئی)تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کے والد نے پرویز الٰہی کواعتماد کا ووٹ نہ دینے پر بیٹے سے سیاسی لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ایک ویڈیو بیان میں سردار چنوں لغاری کاکہناہے کہ میرا خرم لغاری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میں اور میرے ساتھی پاکستان تحریک انصاف اور چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔

سابق ایم پی اے سردار چنوں لغاری نے بیٹے خرم لغاری سے سیاسی لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرویز الٰہی، عمران خان کے ساتھ ہیں ،اگر مجھے اپنی اولاد کے خلاف بھی الیکشن لڑنا پڑاتو لڑوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close