ایم کیو ایم کی قیادت کون کرے گا؟ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کس حیثیت میں واپس آئیں گے؟ معاملات طے پا گئے

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے دھڑوں میں مفاہمت ہو گئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تینوں دھڑوں کے سربراہوں کے درمیان پارٹی چلانے کے معاملات طے پا گئےہیں۔بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار آج ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد جائیں گے اور پریس کانفرنس میں باقاعدہ تنظیم میں واپسی کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے تنظیمی اور پارلیمانی سیٹ اپ الگ الگ ہوں گے جبکہ رابطہ کمیٹی میں بھی ردوبدل کیا جائے گا اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو رابطہ کمیٹی میں لیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائمخانی خالد مقبول صدیقی کی قیادت پر پہلے ہی اتفاق کر چکے ہیں، انیس قائمخانی کو تنظیمی امور چلانے کی ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تمام امور آئندہ 24 گھنٹے میں طے پا جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close