شدید سردی اور برفباری، پاکستان کے کن علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہو گئے؟

کوئٹہ (پی این آئی) موسمیات کے ماہرین کے مطابق شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہواؤں کے سبب نظام زندگی متاثر ہے، بتایا گیا ہے کہ زیارت منفی11،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت منفی10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پشین،کوژک ٹاپ،قلعہ عبداللّٰہ،خانوزئی میں پارہ منفی میں 8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ پر شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق مسافر گاڑیاں چھوڑ کر پیدل پہاڑی علاقے کو عبور کرنے لگے ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ کو صبح تک آمدورفت کے لیے رات گئے بند کردی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کان مہترزئی این 50 ہائی وے پرشدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اس بارے میں موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ این50 کوئٹہ ژوب قلعہ سیف اللّٰہ ہائی وے پر کئی مقامات پرحد نگاہ صفر ہے، کوئٹہ سے پنجاب، کے پی جانے والی گاڑیوں کو خانوزئی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔ میڈیا کو سیکٹرکمانڈر موٹر وے نے بتایا کہ کوئٹہ جانےوالی گاڑیوں کو قلعہ سیف اللّٰہ اور مسلم باغ پر روکا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close