رانا ثناء اللہ کا نام “چنوں منوں” رکھ دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے سابق وفاقی وزیر اور سینئر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔ فواد چوہدری نے پرویز الہٰی کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو میرا نام بدل دینا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لیے ہم نے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے، ووٹنگ کے موقع پر اپوزیشن اراکین نے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close