پی ڈی ایم کے سارے حربے ناکام، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، حکومتی ارکان نے 186کی تعداد پوری کرکے دکھادی اور پی ڈی ایم اتحاد کے تمام حربے ناکام ہوگئے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کی کہ الحمدللہ 186، پاکستان زندہ باد۔۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے آج پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کے بعد اچانک پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا کہ آج ہی وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے،پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’’الحمد للہ 187‘‘۔جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی پر آکر تصدیق کی کہ ہم آج اعتماد کا ووٹ لینے جارہے ہیں۔اس سے قبل حکومتی رہنما عطا تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 10سے 12ارکان یہاں موجود ہی نہیں ، کچھ بیرون ملک ہیں اور کچھ لاہور میں موجود نہیں۔تاہم پی ٹی آئی اور ق لیگ کی اتحادی حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرکے ایک سرپرائز دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close