گندم کی نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟ سمری ارسال کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ فوڈ نے گندم کی قیمت بڑھانے کی سمری وزیراعلی کو ارسال کر دی۔ محکمہ ایکسائز نے بھرتیاں کرنے کی اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ اس وقت 2300 روپے من کے حساب سے فلور ملز کو گندم دے رہا ہے۔ محکمہ فوڈ نے فلور ملز کیلئے گندم کی قیمت 31سو50 روپے من کرنے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

 

 

 

 

محکمہ فوڈ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4200 روپےمن ہے۔محکمہ کو اس وقت گندم کی قیمت کی لاگت 3030 روپےمن آرہی ہے۔ سمری اس وقت محکمہ خزانہ میں انڈر پراسیس ہے۔دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے بھرتی پرعائد پابندی ختم کرنے، بھرتی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں