اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبر پختو نخوا ، بالائی پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری جب کہ پنجاب ،خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اوربالائی سندھ میں دھندمیں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کےروز خطۂ پوٹھوہار ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، اور لاہور میں بارش کی توقع ہے۔ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ صبح کے اوقات میں سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں دھند کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات ، مالاکنڈ، کوہستا ن، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، صوابی ،کوہاٹ، کرم، باجوڑ،خیبر، پاراچنار ، وزیر ستان، بنوں ، کرک اورلکی مروت میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کی بھی توقع ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں د ھند میں کمی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرداور خشک رہے گا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تا ہم شمالی اور مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، وسطی و جنوبی پنجاب اور کشمیر میں بارش ہوئی۔
اس دوران کالام ، مالم جبہ ، مری، گوپس ، دیر اور بگروٹ میں چند مقامات پر برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور با لائی سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقوں پٹن اور کالام میں سب سے زیادہ 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پاراچنار میں 14، دیر (بالائی 23، زیریں 22)، سیدو شریف19، مالم جبہ18، بالاکوٹ، کاکول15، تخت بائی 12، چترال آٹھ ، پشاور(سٹی ، 08، ایئر پورٹ 05) بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں زیرو پوا ئنٹ اور گو لڑہ میں 14، ایئر پو رٹ 13، سید پور 12 بو کرہ 11، را ولپنڈی میں شمس آباد 12 اور چکلالہ پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے شہر چکوال میں نو ،سر گو دھا آٹھ ،منگلا ، نور پور تھل چھ ،جہلم پانچ ، جو ہرآباد چار، منڈی بہا ؤالدین تین،بھکر دو ، سیا لکوٹ اور گو جرا نوالا میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں