وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ ملتے ہی کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی کا دوسرا سیاسی دھماکہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر آج اعتماد کا ووٹ لے لیا تو کل پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس نمبر گیم پوری ہے اور اسے 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اعتماد کا ووٹ کسی بھی وقت لے سکتے ہیں، اعتماد کا ووٹ خفیہ نہیں اوپن ہوتا ہے، اگر آج ووٹ ہوگیا تو کل ہی خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑنے کیلئے ایڈوائس بھیج دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیلئے ہم سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں۔ ہم نے ہر ممکن کوشش کرلی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ہمارے استعفے منظور کرلیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے، جب ہم وقت لے کر سپیکر کے پاس جاتے ہیں تو وہ بھاگ جاتے ہیں۔

ہمارا وفد بھی سپیکر کے پاس استعفوں کی منظور کیلئے گیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ استعفوں کی منظوری کیلئے ہفتے میں صرف تین ارکان کو ہی بلائیں گے، جو طریقہ وہ بتا رہے ہیں وہ ایک سال کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں