مونس الہیٰ کے قریبی دوست بازیاب ہو کر عدالت پہنچ گئے؟ کہاں تھے؟

لاہور (پی این آئی) ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان بازیاب ہو گئے ہیں اور سی سی پی لاہور نے انہیں ہائیکورٹ میں پیش کر دیا ہے ۔ فاران احمد کا کہنا ہے انہیں رات گئے دو گاڑیاں گھر کے باہر چھوڑ گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مونس الہٰی کے دوست احمد فاران کی واپسی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں مونس الہٰی کے دوست احمد فاران خان کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران سی سی پی او لاہور نے احمد فاران خان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے احمد فاران خان کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔ احمد فاران خان 4 روز قبل گارڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور کو ان کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close