گندم کی اوپن مارکیٹ کریش کر گئی، 2دن میں گندم کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں گندم کی اوپن مارکیٹ کریش کرگئی اور صرف دو دن میں گندم 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ گندم کے ریٹ 130 سے گر کر 100 روپے فی کلو پر واپس آگئے تاہم اب دکانوں پر عوام کیلئے آٹا سستا کرانا ہوگا۔

عبدالرؤف ابراہیم نے مزید کہا کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکومتی اعلان سے اوپن مارکیٹ سے گندم میں سٹے بازی کرنے والے فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں دو ماہ بعد آٹے اور گندم کی قیمت میں پہلی بارکمی دیکھی جارہی ہے۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق روس سے گندم کی پہلی کھیپ کے 2جہاز بھی گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے، روس سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ترجمان وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ روس کے علاوہ بھی مختلف ممالک سے گندم لے کرجہاز کراچی پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ ساڑھے3 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی کراچی بندرگاہ پرپہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں