تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔۔ ہوشیار خبردار ، سردی ابھی آئی نہیں بلکہ ابھی تو آنی ہے ،محکمہ موسمیات نے شہر میں بدھ سے بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی، جس کے بعد لاہور میں سردی کے اصل رنگ دیکھنے کو ملیں گے ، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔

شہر میں دھند چھٹنے سے ماحول بہتر ہو گیا ہے، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9، زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ شہر میں 11 سے 13 جنوری تک لاہور میں بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پانچویں نمبر پرآ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 202ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں