20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے، بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے مومنہ وحید نے کہا ہے کہ 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے، ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، پرویزالٰہی سے تو عثمان بزدار بہت بہتر تھے جب ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کے بیان پر حیران نہیں ہوں کیونکہ ان کا ماضی یہی رہا ہے، کہ بلیم گیم کرتے رہے ہیں، میں ان کو اپنا بڑا اور سینئر مانتی رہی ،شک کے زمرے میں 7 سے 8 ارکان اسمبلی ناراض ہیں، جبکہ 20 سے 25 ارکان پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔ہمارا اختلاف پارٹی یا چیئرمین سے نہیں ہے، فواد چودھری کہتے ہیں 189 ارکان ہیں تو اعتماد کا ووٹ کرا لیں پھر میرے ووٹ کی کیا ضرورت ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے بلائیں میں اپنے تحفظات پیش کروں گی۔عمران خان اپنی پالیسی تبدیل کریں گے یا میں اپنا استعفا پیش کردوں گی۔ ایم پی اے کی مخصوص نشست عمران خان کی امانت ہے، استعفا مانگیں گے تو دے دوں گی، کون کہہ رہا ہے کہ میں نے پارٹی چھوڑ دی ہے، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے، اس سے قبل پرویزالٰہی کو جتوانے کیلئے ہم نے بڑی محنت کی تھی، ہم سمجھتے تھے کہ پرویزالٰہی پنجاب میں تبدیلی لائیں گے۔لیکن تبدیلی یہ آئی کہ گجرات ڈویژن بن گیا، منڈی بہاؤلدین میں نوکریاں ملنے لگ گئیں، اس طرح تو عثمان بزدار بھی پرویزالٰہی سے بہت بہتر تھے، ان کے دور میں ارکان کو فنڈز ملتے تھے اور کام بھی ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازپرویزالٰہی سے بہتر ہوں گے اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی، ن لیگ اور پرویزالٰہی دونوں کو ووٹ نہیں دینے جا رہی۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری حقائق جانتے ہیں تو بتا دیں کہ عمران خان پر حملے کا مقدمہ کیوں درج نہیں ہوا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close