وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش لیکن چیف الیکشن کمشنر نے کیا کہا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی کوشش، الیکشن کمشنر نے نجی جگہ پرملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی مجھے میرے آفس میں آکرمل لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان سے ملاقات کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملنے کی درخواست ایک سابق بیوروکریٹ کے ذریعے کی تھی، چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے الیکشن کمشنر سے نجی ملاقات کی درخواست کچھ عرصہ قبل کی گئی، چیف الیکشن کمشنر نے چودھری پرویزالٰہی سے نجی جگہ پر ملنے سے انکار کردیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے جواب میں کہا کہ چودھری پرویزالٰہی مجھے میرے آفس میں آکرمل لیں۔نیوزایجنسی کے مطابق دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج اور تمام امور کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بڑا ڈیجیٹل منصوبہ شروع کردیا ہے، پہلے مرحلہ میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی تیاری پر کام شروع کیا گیا ہے۔ای ایم ایس کے ذریعے انتخابی نتائج سمیت انتخابات سے متعلق تمام امور کو ڈیجیٹل طریقہ سے کیا جائیگا۔اس کے علاوہ ای ایم ایس میں الیکشنز کے نتائج، ووٹرز ٹرن آؤٹ، پارٹی پوزیشن سمیت تمام امور کے لئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ای ایم ایس میں انتخابی فارمز، سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثہ جات، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شامل ہونگے۔الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کے لئے نجی ا?ئی ٹی کمپنی کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

نجی کمپنی الیکشن کمیشن کو ای ایم ایس بنانے سے متعلق اپنی استعداد کار اور منصوبہ بندی سے آگاہ کریگی۔ علاوہ ازیں ای ایم ایس کو عالمی طور پر مستند شدہ کمپنی سے ای ایم ایس بنوانے پر کام شروع کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن ای ایم ایس کو ضمنی انتخابات میں پہلے پائلٹ ٹیسٹ کریگا اور کامیابی کی صورت میں ای ایم ایس کو عام انتخابات میں استعمال کیا جائیگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس بنانے کے لئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ای سی پی نے ہفتہ کو اس سلسلے میں تمام علاقائی الیکشن کمشنرز کو خطوط لکھے ہیں جس میں انہیں پولنگ اسٹیشنوں کی فہرستیں پولیس اور ایجنسیوں کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں