وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو مسلم لیگ (ن)نے ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو مسلم لیگ (ن)نے ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا۔۔ مسلم لیگ( ن) نے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں اعتماد کے ووٹ کے مطالبے کی قرارداد جمع کروادی ہے یہ قرار داد4لیگی ارکان کے دستخطوں سے جمع کروائی گئی ہے

جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کے لیے جو حکم دیا ہے اس پر آئین کے مطابق عمل کیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کا مرحلہ سپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کی بجائے غیر جانبدار ممبر کی سربراہی میں کرایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close