انتظامیہ کی عدم دلچسپی، عوام مہنگائی کی چکی تلے پس گئے

لاہور (پی این آئی) ضلعی انتظامیہ عوام کو مہنگائی سے بچانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مکمل ناکامی کی وجہ سے شہر میں مرغی کا ایک کلو گوشت 649 روپے کا مل رہا ہے جبکہ میں بکرے کا گوشت 1700 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے کلو ہو گیا، جبکہ سرکاری نرخ 1500 روپے کلو مقرر ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں گائے کا گوشت 1100 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جس کا سرکاری نرخ 900 روپے کلو مقرر ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انڈوں کی قیمت مزید بڑھ کر 289 روپے فی درجن ہو گئی، درجۂ دوم اور درجۂ سوم گھی 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجۂ دوم گھی کی فی کلو قیمت 480 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گھی کا 16 کلو کا کنستر 400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں