بارش برسانے والی ہوائیں پاکستان میں داخل، کہاں بارش کہاں برفباری ہو گی؟

کوئٹہ (پی این آئی) شمالی بلوچستان میں مغربی ہوائیں آج داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران بارش اور برف باری کی پیش گوئی کا الرٹ جاری کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، بارکان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، قلات مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، پشین، مسلم باغ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔یہ بھی پیشنگوئی کی گئی ہے کہ 11 اور 12 جنوری کو مکران کے ساحل پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے، جبکہ برف باری پہاڑی علاقوں میں عام گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل ڈال سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کل سے اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر میں بارش متوقع ہے جبکہ لیہ، فیصل آباد، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، ملتان اور خانیوال میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں