آزاد کشمیر بھر سے منتخب ہونے والے 2619 بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر بھر سے منتخب ہونے والے 2619 بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد کیئے گئے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نو منتخب کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل سے حلف لیں گے۔ 2 ممبران ضلع کونسل اور 5 کونسلرز کے خلاف کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہونے کے باعث حلف نہیں اٹھا سکیں گے ۔

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد 27 نومبر،3 دسمبر اور8 دسمبر کو مظفرآباد، پونچھ اورمیرپورڈویژن کی سطح پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والے کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل کی آج حلف اٹھائیں گے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز 10 ضلع کونسلوں کے288ممبران اور 5 میونسپل کارپوریشنوں کے 133نومنتخب کونسلزسمیت ضلع بھمبر،حویلی ،سدھنوتی ،جہلم ویلی،اورضلع نیلم کی میونسپل کمیٹیوں کے کونسلرز سے حلف لیں گے جبکہ 33 تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان تحصیلوں کی سطح پر قائم میونسپل کمیٹیوں،ٹاون کمیٹیوں اور 280یونین کونسلوں کی وارڈز سے منتخب ہونے والے کونسلرز سے حلف لیں گے ۔آزادکشمیر بھر میں اضلاع اور تحصیلوں کی سطح پر حلف برداری کی تقریبات آج دن گیارہ سے بارہ بجے کے درمیان منعقد ہوں گئیں آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن خواتین،نوجوانوں اور کسانوں کیلئے مختص نشستوں پر بلواسطہ انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں