اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا گئے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کا افغانستان بورڈ کیساتھ معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے انہوں نے پاکستان ٹیم کیلئے کام کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مکی آرتھر مضبوط ترین امیدوار ہیں اور ان سے رابطے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے ۔ تاہم انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کچھ وقت مانگا ہے ۔
مکی آرتھرنے کوچنگ ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا۔ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا اور ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں