لاہور (پی این آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کی سپورٹ نہیں، صاف شفاف الیکشن چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی کی سپورٹ نہیں صرف صاف شفاف الیکشن چاہئیں۔لاہور میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیےجلد الیکشن بہت ضروری ہےہیں، امید ہے فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی۔ آئندہ ایک مہینہ ملک کیلئے بہت اہم ہے۔مزید پڑھیے: ہمیں کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے، عمران خان عمران خان نے کہا کہ نااہلوں نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے، یہ انتظار میں ہیں باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے نہ یہ معشت ٹھیک کرسکتے ہیں۔ان کے پاس حالات بہترکرنے کیلئے کوئی پلان نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔
اس سے قبل کراچی میں پی ٹی آئی کے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ملک میں بحران پیدا ہونے والا ہے، ملک میں فیصلہ کن موڑ ہے، ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے، سب کو مل کر جدوجہد کر کے اس ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں