کل سکول کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم کا رات گئے بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے سکول کھل رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ” کل سکول کھلے ہیں۔ باقی سب فیک نیوز ہیں، میری بات پر یقین کریں۔ خوش آمدید.”

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے مختلف نوٹیفکیشنز گردش کررہے ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے تاہم وزیر تعلیم کے اپنے بیان کے بعد والدین اور طلبہ کیلئے صورت حال مکمل طور پر واضح ہوگئی ہے۔اس سے قبل سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نےصوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ یاد رہے کہ 29 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافے کے باعث نجی اور سرکاری سکولوں، کالجوں میں تعطیلات کو بڑھاتے ہوئے 8 جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں