بارش کا سبب بننے والی ہوائیں پاکستان میں داخل، کن علاقوں میں بارشیں ہوں گی؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے متعدد شہروں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں جبکہ پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں دوپہر تک بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مغربی سسٹم پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہوتا رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں