رقص کاجھانسہ دے کر لوٹ لیا، اداکارہ صوفیہ مرزا پر سنگین الزام، مقدمہ درج

سکھر (پی این آئی)سکھر کے مقامی رہائشی ثنا اللہ مہیسر نے صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کی منیجر مائرہ خرم پر فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شادی پر ایک رات رقص کے 15 لاکھ طلب کئے گئے تھے، 10 لاکھ ایڈوانس لئے گئے۔

 

 

 

صوفیہ مرزا اور ان کی ٹینس پلئیر بہن مریم مرزا نے سکھر میں شادی پر بالی ووڈ ڈانس نمبرز پر رقص کرنے کی حامی بھری تھی۔ ثنااللہ مہیسر نے کہا کہ بالی ووڈ نمبرز پر صوفیہ اور مریم مرزا کی پرفارمنس دیکھ کر انھیں بُک کیا تھا، ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے گواہ بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی والے دن گروپ نہیں پہنچا اور نہ فون کرنے پر کالز کا جواب دیا، مائرہ خرم سے بات ہوئی اور رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا کہ رقم مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو نامعلوم خاتون اور پانچ افراد آئے اسلحہ تان کر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں آئندہ رقم کا مطالبہ نہ کرنے کو کہا۔اس حوالے سے مائرہ خان نے کہا کہ فنکار طبعیت خراب ہونے کے سبب شادی پر نہ پہنچ سکے تھے، شادی کے منتظمین کو آگاہ کردیا تھا۔

 

 

 

صوفیہ مرزا نے کسی کو دھمکیاں دینے کیلئے نہیں بھیجاڈی آئی جی سکھر رینج پولیس نے مقامی رہائشی کی درخواست پر صوفیہ مرزا کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ سے اجازت طلب کرلی۔آئی جی سے اجازت ملنے پر سکھر پولیس کی اے ایس آئی کی قیادت میں ٹیم پنجاب روانہ ہوگی، دو لیڈی کانسٹیبلز بھی ٹیم کا حصہ ہونگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں