سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے سے متعلق اہم خبرآگئی

لاہور ( پی این آئی ) سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔ محکمہ اسکولز کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔۔۔

افواہوں کومسترد کرتے ہیں، 9 جنوری سے اسکول کھل جائیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے اسکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔ ۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں۔ جبکہ چھٹیوں میں اضافے کے مطالبے پر وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آخر والدین، اساتذہ اور طلبہ موسم سرما کی مزید تعطیلات کیوں چاہتے ہیں؟۔ہم اسی موسم میں اسکول جاتے تھے اور کبھی شکایت نہیں کی۔صوبائی وزیر نے کہا نئی نسل کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، کوئی کچھ کرنا نہیں چاہتا، خاص طور پر پڑھنا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھائے جانے کا امکان ہے ، چھٹیاں 9 جنوری سے 15جنوری تک بڑھائی جائیں گی۔چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع دینے کا فیصلہ والدین کے شدید مطالبے پر کیا جائے گا۔اس سے قبل سکولوں میں صرف 8 جنوری تک چھٹیاں دی گئی تھیں۔

تاہم والدین کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل بھی سردی کی وجہ سے پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھا کر 8 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close