لاہور (پی این آئی )نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی کارکردگی شاندار رہی۔سرفراز احمد نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری اسکور کی جبکہ دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں انہوں نے نصف سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں سرفراز احمد کے گرائونڈ میں گزارے وقت کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔پی سی بی کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں
سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں 818منٹ اور دوسری اننگ میں 31منٹ وکٹ کیپنگ کی۔اس کے علاوہ اسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز احمد نے 256منٹ اور دوسری اننگ میں 139منٹ بیٹنگ کی۔یوں مجموعی طور پر سرفراز احمد نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 20گھنٹے اور 44منٹ گرائونڈ میں گزارے۔اسی طرح دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز احمد نے 548اور دوسری اننگ میں 350منٹ وکٹ کیپنگ کی جبکہ پہلی اننگ میں 183اور دوسری اننگ میں
288منٹ تک بیٹنگ کی۔دوسرے ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر سابق کپتان نے 22گھنٹے اور 49منٹس گرائونڈ میں گزارے۔پی سی بی کے مطابق سرفراز احمد نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 43 گھنٹے اور 33 منٹ گرائونڈ میں گزارے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں