ملٹی نیشنل ٹیک کمپنی نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (پی این آئی) عالمی کساد بازاری کے اثرات بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے 18 ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایمزون نے کمپنی کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ برطرفیاں کمپنی کے ای کامرس اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے کی جائیں گی، جن کا اعلان ایمزون 18 جنوری کو کرے گا۔اس حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کے تقریباً 3 لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے 6 فیصد ملازمین کو ملازمت فارغ کر دیا جائے گا جوکہ کمپنی کے کاروبار کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ایمزون امریکہ میں مجموعی طور پر تقریباً پندرہ لاکھ ملین ملازمین کے ساتھ، وال مارٹ انکارپوریشن کے بعد دوسری سب سے بڑی نجی کمپنی ہے جس کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں