حیدرآباد (پی این آئی) سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ عمران خان 15 دنوں کے اندر سندھ میں ڈیرہ جمانے والے ہیں، ایم کیو ایم لندن کو پاکستان میں ایکٹیویٹ نہیں ہونے دیں گے، سندھ میں زرداری کے زرداری پن کا بھی خاتمہ کریں گے۔وہ حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔
احتجاجی ریلی سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کو عمران خان کا پیغام دینے آیا ہوں کہ عمران خان آئندہ 15 دنوں اپنا ڈیرہ سندھ میں جمانے والے ہیں، زرداری پنجاب کے بہت چکر لگا کر بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے لیکن ہم سندھ میں زرداری کے زرداری پن کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے، آٹا 55 روپے کلو سے بڑھ کر 155 روپے کلو ہوگیا ہے۔یہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، مرد کے بچے ہو تو انتخابی میدان میں آکر مقابلہ کرو۔ انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ایم کیوایم بھی آج کل زرداری کی سواری کررہی ہے، ایم کیو ایم لندن کو پاکستان میں ایکٹیویٹ نہیں ہونے دیں گے۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سازوں کا کام ہے کہ وہ ملک ڈبوئیں گے ؟ صرف اس وجہ سے کہ عمران خان سیاسی طور پر روکا نہیں جاسکتا۔
پہلے ملکی معیشت تباہ کی گئی،اور اتنے خطرناک طریقے سے تباہ ہوئی کہ کبھی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، بدقسمتی سے جنوری کے مہینے میں اور بھی خراب خبریں آنے والی ہیں، اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی میں کہا کہ پی ٹی آئی معیشت سے متعلق منفی باتیں پھیلا رہی ہے ، جبکہ ان کا وزیرخواجہ آصف خود کہہ رہا ہے کہ فیکٹریاں، دکانیں بند ہوجائیں گی، ملک بلیک آؤٹ ہوجائے گا۔لیکن ان سے سوال ہے کہ کیا یہ صرف عمران خان کو روکنے کیلئے ملک ڈبونے کیلئے تیار ہیں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں