اسٹیبلشمنٹ سے پی ٹی آئی کے رابطے ختم، کون ان کے فون نہیں اٹھارہا؟ صحافی عمر چیمہ کا تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی )سینئر صحافی عمرچیمہ نے انکشاف کیاہے کہ تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ میں رابطے میجر لیول تک آ گئے ہیں اور اس سے اوپر کے رینک کا کوئی بھی افسر ان کافون نہیں اٹھا رہا ۔اعزاز سید کے ساتھ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے بتایا کہ میجر سے اوپر کے رینک کا کوئی بھی افسر ان کا فون نہیں آٹھا رہا ، اس کو چیلنج سمجھتے ہوئے ادھر اُدھر رابطے کرنا چھوڑ دیں ۔

عمر چیمہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر گفتگو کے دوران بتایا کہ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں سابق جنرل کا ذکر کیا ، ان کا اشارہ جنرل ریٹائر باجوہ کی جانب تھا ، انہوں نے کہا کہ وہ مجھے قتل کروا کر ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں ۔ عمر چیمہ نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کوئی قتل کروانا چاہتا ہے تو پھرچھر ے نہیں لگتے ، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا ، مجھے ان کے بیان میں کوئی زیادہ وزن نظر نہیں آ یا، پھر انہوں نے اپنا بیان واپس کیوں لیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close